ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کم شرح سود پر لون فراہم کرنے والی جعلی کال سینٹرز کا انکشاف ،12گرفتار

کم شرح سود پر لون فراہم کرنے والی جعلی کال سینٹرز کا انکشاف ،12گرفتار

Wed, 01 Sep 2021 11:39:37    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)  دہلی پولیس نے ایک جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش کرکے ایک 24 سالہ مرد سمیت 11 خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ا سکیم کے ذریعے کم شرح سود پر ذاتی قرضے دے کر لوگوں کو دھوکہ دیا۔پولیس کے مطابق کال سینٹر چلانے والے ملزم نے ’پرائم منسٹر لون ا سکیم‘ نامی ایک جعلی اسکیم کے تحت سستی شرح سود پر قرضے دے کر لوگوں کو دھوکہ دیا۔ اس گینگ کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت دیپک سینی کے طور پر ہوئی ہے جو کہ ناگلوئی کا رہنے والا ہے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (روہنی) پرنو َ تیال کے مطابق ہفتہ کو پولیس کو روہنی سے متحرک جعلی کال سینٹر کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔ چھاپوں کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ کچھ مرد اور خواتین ٹیلی فونک کام میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان ’پرائم منسٹر لون اسکیم ‘نامی جعلی اسکیم کے تحت سستے قرضوں کا لالچ دے کر لوگوں کو دھوکہ دیا کرتے تھے۔ کال سینٹر کے مالک کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ پولیس نے ملزم سے ایک لیپ ٹاپ ، 29 موبائل فون اور ایک ٹبلٹ کے علاوہ کچھ دیگر دستاویزات بھی برآمد کی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دہلی پولیس نے امریکی شہریوں کو دھوکہ دینے والے جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے سلطان پور ، منڈی روڈ ، دہلی سے پانچ ملازمین سمیت 26 ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔ وہیں پولیس نے 29 کمپیوٹرز بھی برآمد کیے تھے۔


Share: